مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بحری بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد ایک سپر آئل ٹینکر میں زوردار دھماکا ہوا اور اس میں شدید آگ لگ گئی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والا یہ آئل ٹینکر دو ملین بیرل سے زائد خام تیل لے جا رہا تھا اور آبنائے ہرمز کے غیر مجاز راستے سے گزرنے کی کوشش کر رہا تھا۔
سپاہ پاسداران انقلاب کی بحریہ کے مطابق، آئل ٹینکر نے اپنے تمام پوزیشننگ اور ریڈار سسٹم بند کر رکھے تھے اور امریکی فوج کی حمایت اور مدد سے آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کی۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز بند ہے اور ایرانی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گزرنے والے جہازوں کا انجام امریکی فوج کی حمایت پر اعتماد کرنے کے باعث آگ میں جلنا ہے۔
آپ کا تبصرہ